0
Tuesday 4 Jul 2017 20:56

حیدرآباد کے قریب بہاولپور سے کراچی جانے والی بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق

حیدرآباد کے قریب بہاولپور سے کراچی جانے والی بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ہٹڑی بائی پاس پر بہاولپور سے کراچی جانے والی تیز رفتار بس الٹ گئی، جس میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہرہ حیدآباد کے قریب ہٹڑی بائی پاس پر بہاولپور سے کراچی جانے والی تیزر فتار بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ 37 مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کو بھی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا، جبکہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 650806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش