QR CodeQR Code

پی آئی اے کا طیارہ گرانے کی مبینہ سازش ناکام بنا دی گئی

4 Jul 2017 22:11

اے ٹی آر کی چیکنگ کے دوران انجن سے نٹ بولٹ اور اسٹیل وائر آلات ملے ہیں، طیارہ اگر بغیر معائنے کے روانہ ہو جاتا، تو کوئی المناک سانحہ رونما ہو سکتا تھا، تاہم انجینئرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سازش کو ناکام بنا دیا، پی آئی اے کی ویجیلینس ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ انجن میں یہ آلات کہاں سے آئے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ گرانے کی مبینہ سازش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کیخلاف مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ حکام کو اے ٹی آر کی چیکنگ کے دوران انجن سے نٹ بولٹ اور اسٹیل وائر آلات ملے ہیں۔ حکام کے مطابق طیارہ اگر بغیر معائنے کے روانہ ہو جاتا، تو کوئی المناک سانحہ رونما ہو سکتا تھا، تاہم پی آئی اے کے انجینئرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سازش کو ناکام بنا دیا۔ پی آئی اے کی ویجیلینس ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ انجن میں یہ آلات کہاں سے آئے۔ ’’اے پی بی کے وائی‘‘ رجسٹریشن والا اے ٹی آر طیارہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بہاولپور سے کراچی پہنچا تھا اور اسے اگلے روز فیصل آباد روانہ ہونا تھا۔ مذکورہ طیارہ میں ڈالے گئے آلات کی وجہ سے اس کے دونوں انجن خراب ہوگئے، جس کے نتیجے میں پی آئی اے کو 6 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ اے ٹی آر کو گراوٴنڈ کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اب پی آئی اے کے 9 میں سے 5 طیارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 650826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650826/پی-ا-ئی-اے-کا-طیارہ-گرانے-کی-مبینہ-سازش-ناکام-بنا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org