0
Tuesday 4 Jul 2017 22:11

پی آئی اے کا طیارہ گرانے کی مبینہ سازش ناکام بنا دی گئی

پی آئی اے کا طیارہ گرانے کی مبینہ سازش ناکام بنا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ گرانے کی مبینہ سازش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کیخلاف مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ حکام کو اے ٹی آر کی چیکنگ کے دوران انجن سے نٹ بولٹ اور اسٹیل وائر آلات ملے ہیں۔ حکام کے مطابق طیارہ اگر بغیر معائنے کے روانہ ہو جاتا، تو کوئی المناک سانحہ رونما ہو سکتا تھا، تاہم پی آئی اے کے انجینئرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سازش کو ناکام بنا دیا۔ پی آئی اے کی ویجیلینس ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ انجن میں یہ آلات کہاں سے آئے۔ ’’اے پی بی کے وائی‘‘ رجسٹریشن والا اے ٹی آر طیارہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بہاولپور سے کراچی پہنچا تھا اور اسے اگلے روز فیصل آباد روانہ ہونا تھا۔ مذکورہ طیارہ میں ڈالے گئے آلات کی وجہ سے اس کے دونوں انجن خراب ہوگئے، جس کے نتیجے میں پی آئی اے کو 6 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ اے ٹی آر کو گراوٴنڈ کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اب پی آئی اے کے 9 میں سے 5 طیارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 650826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش