QR CodeQR Code

فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

4 Jul 2017 22:29

پی ایس 114 ضمنی الیکشن کی کارنر میٹنگ کے دوران فاروق ستار سے سیکیورٹی واپس لی گئی، ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق دیگر اراکین کے ساتھ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی واپس لینے کی وجوہات نہیں بتائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار سے پی ایس 114 ضمنی الیکشن کی کارنر میٹنگ کے دوران سیکیورٹی واپس لی گئی۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق دیگر اراکین کے ساتھ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی واپس لینے کی وجوہات نہیں بتائی گئی۔ اس حوالے سے خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، سیکیورٹی لینے کے بعد ذمہ دار وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اس سے قبل کراچی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں محمودآباد میں ایم کیو ایم کے تحت کارنر میٹنگ کے دوران فاروق ستار متحدہ اراکین اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے، پہلے ہم سے اختیارات واپس لئے گئے اور اب سیکیورٹی بھی لے لی گئی۔ رؤف صدیقی نے کہا کہ سیکیورٹی ہٹائے جانے کے بعد اگر ہمیں کچھ ہوا، تو ایف آئی آر سندھ حکومت کے خلاف درج کرائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 650829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650829/فاروق-ستار-سمیت-ایم-کیو-کے-اراکین-اسمبلی-سے-سیکیورٹی-واپس-لے-لی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org