QR CodeQR Code

سندھ پولیس کی نفری کم، جیل توڑنے سمیت بڑے حملوں کا خدشہ

4 Jul 2017 22:33

جیل ذرائع کے مطابق اس وقت سندھ بھر کی جیلوں میں قید 20 ہزار قیدیوں کے لئے تین ہزار سے بھی کم نفری موجود ہے جبکہ پولیس کو کم از کم پانچ ہزار کی نفری کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کی جیلوں میں جیل پولیس کو نفری کی شدید کمی کا سامنا ہے، قیدیوں کی عدالت میں پیشی بھی کورٹ پولیس کے بجائے جیل پولیس کے سپرد کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیم کے دو قیدیوں کے فرار کے بعد ایک اجلاس میں ڈی آئی جی جیل اور متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کرنے کے احکامات توجاری کئے گئے، لیکن سندھ اور خصوصا کراچی کی جیلوں میں جیل پولیس کی کمی اور دیگر مسائل پر کوئی احکامات نہیں دیئے گئے۔ جیل ذرائع کے مطابق اس وقت سندھ بھر کی جیلوں میں قید 20 ہزار قیدیوں کے لئے تین ہزار سے بھی کم نفری موجود ہے جبکہ پولیس کو کم از کم پانچ ہزار کی نفری کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 650830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650830/سندھ-پولیس-کی-نفری-کم-جیل-توڑنے-سمیت-بڑے-حملوں-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org