0
Wednesday 5 Jul 2017 09:06
جماعۃالدعوۃ 7 سے 19 جولائی تک عشرہ شہدائے کشمیرمنائے گی

بھارت کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے، حافظ عبدالرحمان مکی کا انکشاف

بھارت کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے، حافظ عبدالرحمان مکی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے، نہتے شہداء کے جسد خاکی قابل شناخت نہیں رہے، کشمیریوں پر بدترین ظلم و بربریت کیخلاف بین الاقوامی دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، جماعۃالدعوۃ 7 جولائی سے 19 جولائی سے عشرہ شہدائے کشمیر منائے گی، 7 جولائی جمعہ کو ملک بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جائے گا، ہر شہر میں مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور شہدائے کشمیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی، 8 جولائی کو مظفر آباد میں جہاد کونسل کے پروگرام میں شرکت کی جائے گی، 16 جولائی کو اسلام آباد اور 19 جولائی کو لاہور میں بڑے پروگرام ہوں گے۔

حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا مسئلہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے اٹھائے، بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کیخلاف ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، حال ہی میں شہید کئے گئے شہداء کا معاملہ ساری دنیا کے سامنے ہے، بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑایا اور کیمیائی ہتھیار استعمال کئے گئے جس سے شہید کشمیریوں کی لاشیں قابل شناخت نہیں رہیں۔ اس سے قبل چند ماہ قبل عبدالماجد نامی ایک کشمیری کمانڈر کو بھی ایسے ہی کیمیائی ہتھیار استعمال کرکے شہید کیا گیا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیمیائی ہتھیاروں کی وجہ سے شہداء کے جسد خاکی جو منظر پیش کر رہے ہیں وہ پوری دنیا کیلئے تازیانہ ہیں، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی دنیا بھر میں کہیں بھی اجازت نہیں لیکن انڈیا استعمال کر رہا ہے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے اور ممالک خاموش ہیں۔ حکومت پاکستان کو یہ مسئلہ تمام بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھانا چاہیے۔

عبدالرحمن مکی نے کہاکہ کشمیر کی تحریک کشمیریوں کی اپنی ہے، آج انڈیا کی دہشتگردی کو کوئی روکنے والا نہیں لیکن اگر مظلوم کشمیری پتھر لے کر بھارتی فوج کے مقابلے میں کھڑے ہوتے ہیں تو انہیں دہشتگرد کہا جاتا ہے، انڈیا نے ہمیشہ اس حوالہ سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، برہان وانی کی شہادت کے بعد جو صورتحال بنی ہے اب ہر انصاف پسند بندہ یہ کہتا ہے کہ یہ کشمیریوں کی ہی تحریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عشرہ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائیں گے، لاہور سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں پروگرام ہوں گے جن میں تمام سیاسی،مذہبی و کشمیری جماعتوں کو شریک کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 650885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش