0
Wednesday 5 Jul 2017 10:00

اقتدار کیلئے کبھی کسی کی منت و سماجت کی اور نہ آئندہ کرینگے، مولانا محمد خان شیرانی

اقتدار کیلئے کبھی کسی کی منت و سماجت کی اور نہ آئندہ کرینگے، مولانا محمد خان شیرانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے ہمیشہ ملک اور اسلام کا تحفظ کیا ہے۔ جو قوتیں ملک کے خلاف برسر پیکار ہیں، ان کیلئے جمعیت علماء اسلام میدان عمل میں ہے۔ قوم پرستوں نے اقتدار میں آکر بلوچستان کو تباہی و بربادی سے دوچار کر دیا۔ ہر سال اربوں روپے لیپس ہوتے ہیں۔ اقتدار ختم ہونے کے قریب ہے۔ قوم پرستوں کو ایک بار پھر اپنی ساکھ کو بچانے کے لئے دوسروں پر الزامات یاد آنے لگے۔ جمعیت علماء اسلام نے نہ پہلے اقتدار کے لئے کسی کی منت سماجت کی اور نہ آئندہ اقتدار کے لئے کسی کی منت سماجت کرے گی۔ عوام کی طاقت سے منتخب ہوکر اقتدار لیں گے۔ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔ جن لوگوں نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی ہے، وہ خود اس کے ذمہ دار ہیں، کیونکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے جمہوری قوتوں کو آگے آنا ہوگا۔ موجودہ حکومت نے جو نعرہ لگایا، اس میں ناکام ہوتے نظر آرہے ہیں اور بڑے پیمانے پر کرپشن کرکے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ جو لوگ سابقہ حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے تھے، انہوں نے خود اتنی کرپشن کی کہ دنیا نے چینل کے اسکرین پر دیکھ لیا کہ وہ صوبے کے کتنے خیر خواہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 650922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش