QR CodeQR Code

لیہ، راولپنڈی جانیوالی بس کو حادثہ، 18 مسافر جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

5 Jul 2017 13:48

نمائندہ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی الفرید بس سروس کی مسافر گاڑی کو کروڑ کے قریب حادثہ پیش آیا، بس ایک ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی اور پھر الٹ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ میں کراچی سے روالپنڈی جانے والی بس کو حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئی۔ نمائندہ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی الفرید بس سروس کی مسافر گاڑی کو کروڑ کے قریب حادثہ پیش آیا، بس ایک ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی اور پھر الٹ گئی۔ حادثہ میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال لیہ اور تحصیل اسپتال کروڑ منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بس اوور لوڈ تھی اور جب اسے حادثہ پیش آیا تو اس کی چھت پر سوار 7 افراد سمیت 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ باقی افراد نے تحصیل اسپتال اور ضلعی اسپتال لیہ میں جا کر دم توڑا۔


خبر کا کوڈ: 650977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650977/لیہ-راولپنڈی-جانیوالی-بس-کو-حادثہ-18-مسافر-جاں-بحق-25-سے-زائد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org