QR CodeQR Code

ملک دشمن عناصر دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سردار یوسف

5 Jul 2017 22:31

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے 54 رکنی قومی علماء و مشائخ کونسل انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کرنے کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے قومی علماء و مشائخ کونسل انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ 54 رکنی کونسل لوگوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے میں مدد دے رہی ہے، کیونکہ اسے ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کی نمائندگی حاصل ہے۔ مذہبی امور کے وزیر نے کہاکہ حکومت نے نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم بمعہ ترجمہ شامل کی ہے اور متعلقہ اساتذہ کو اپنی ذمہ داری پوری لگن سے ادا کرنی چاہیے۔ سردار یوسف نے کہا کہ ملک دشمن عناصر دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوںگے۔


خبر کا کوڈ: 651116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/651116/ملک-دشمن-عناصر-دہشت-گردی-کی-کارروائیوں-کے-ذریعے-کو-غیرمستحکم-کرنے-کوشش-کررہے-ہیں-سردار-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org