QR CodeQR Code

مریم نواز کو سیلیوٹ مارنے پر خاتون ایس ایس پی کو قانونی نوٹس جاری

5 Jul 2017 23:46

قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش ہونے کے موقع پر مریم نواز کو اسلام آباد پولیس کی ایس پی ارسلہ سلیم کی جانب سے سیلیوٹ کس حیثیت میں کیا گیا؟۔ آمنہ علی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ارسلہ سلیم، مریم نواز کو سیلیوٹ کرے پر قوم سے معافی مانگیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادی مریم نواز کو سیلیوٹ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی ایڈووکیٹ آمنہ علی نے ایس پی اسپیشل برانچ ارسلہ سلیم کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ ایڈووکیٹ آمنہ علی کے قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش ہونے کے موقع پر مریم نواز کو اسلام آباد پولیس کی ایس پی ارسلہ سلیم کی جانب سے سیلیوٹ کس حیثیت میں کیا گیا؟۔ آمنہ علی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ارسلہ سلیم، مریم نواز کو سیلیوٹ کرے پر قوم سے معافی مانگیں کیونکہ اس سے قوم کو دھچکا لگا ہے جبکہ مریم نواز کے پاس کوئی سرکاری عہدہ بھی نہیں جس پر ایک افسر انہیں سیلیوٹ کرے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ارسلہ سلیم 15 روز میں میڈیا پر آکر معافی مانگیں کیونکہ وہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لیتی ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ارسلہ سلیم نے معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز مریم نواز کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کے لیے پہنچنے پر بنائی گئی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا گیا کہ ارسلہ سلیم نے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر مریم نواز کو گاڑی سے اترتے وقت سیلیوٹ کیا اور مریم نواز کا قلم انہیں زمین سے اٹھا کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 651137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/651137/مریم-نواز-کو-سیلیوٹ-مارنے-پر-خاتون-ایس-پی-قانونی-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org