QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف 11 جولائی کو کراچی کے دورے کے موقع پر میگا ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے، میئر کراچی

7 Jul 2017 13:07

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو وفاقی حکومت سے بڑی توقعات ہیں، منتخب شہری حکومت کو بھی وفاقی حکومت سے توقعات ہیں کہ ترقیاتی اسکیموں کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسائل کا مرکز کراچی کی بھی سن لی گئی، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 11 جولائی کو ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے، دورے کے دوران وہ کراچی کے لئے میگا ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 12 میگا منصوبے مجوزہ پیکیج میں شامل ہیں، میئر کراچی وسیم اختر کی تجویز کردہ سکیمیں اس پیکیج کا حصہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق صحت، انفرا اسٹرکچر کے شعبوں کے لئے اسکیم کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے دورے کی تیاری کے لئے گورنر سندھ محمد زبیر کی صدارت میں گورنر ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر اور میئر حیدرآباد طیب حسین و دیگر نے شرکت کی۔ وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کے شہریوں کو وفاقی حکومت سے بڑی توقعات ہیں، منتخب شہری حکومت کو بھی وفاقی حکومت سے توقعات ہیں کہ ترقیاتی اسکیموں کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 651416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/651416/وزیراعظم-نواز-شریف-11-جولائی-کو-کراچی-کے-دورے-موقع-پر-میگا-ترقیاتی-پیکیج-کا-اعلان-کریں-گے-میئر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org