QR CodeQR Code

دہشتگرد اور جرائم پیشہ گروہوں کا سب سے مضبوط نیٹ ورک جیل سے چلایا جاتا رہا ہے، سندھ رینجرز

7 Jul 2017 23:34

حالیہ سندھ اپیکس کمیٹی اجلاس میں رینجرز افسران نے انکشاف کیا کہ اسٹریٹ کرمنلز لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہیں، سڑکوں پر احتجاج کے باعث ہونے والے ٹریفک جام میں بھی اسٹریٹ کرمنلز متحرک ہو جاتے ہیں، انہوں نے اجلاس میں رینجرز نے اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف دہشتگردی کی دفعات لگانے کی سفارش بھی کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رینجرز حکام نے حالیہ سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ دہشتگرد اور جرائم پیشہ گروہوں کا سب سے مضبوط نیٹ ورک جیل سے چلایا جاتا رہا ہے، اجلاس میں سندھ رینجرز نے اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف دہشتگردی کی دفعات لگانے کی سفارش بھی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کے افسران نے سندھ اپیکس کمیٹی اجلاس میں انکشاف کیا کہ دہشتگرد اور جرائم پیشہ گروہوں کا سب سے مضبوط نیٹ ورک جیل سے چلایا جاتا رہا ہے۔ رینجرز افسران نے انکشاف کیا کہ اسٹریٹ کرمنلز لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہیں، سڑکوں پر احتجاج کے باعث ہونے والے ٹریفک جام میں بھی اسٹریٹ کرمنلز متحرک ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسٹریٹ کرمنلز واردات کیلئے ایسے مقامات کا بھی انتخاب کرتے ہیں، جہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگے نہ ہوں۔

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ 6 ماہ تک زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ بھی ٹریفک جام کے باعث اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ کا سبب بنا رہا ہے، کار پارکنگ مافیا کی غلط پارکنگ کی وجہ سے اسٹریٹ کرمنل کو واردات کا موقع ملتا ہے۔ رینجرز افسران کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم پر ڈکیتی کے بھی مخصوص اوقات ہیں، بینکس کا اسٹیٹ بینک کے قواعد پر مکمل عمل درآمد نہ کرنا بھی ڈکیتیوں کی بڑی وجہ ہے وجہ ہے۔ افسران نے مزید کہا کہ موبائل مارکیٹ کے دکاندار اگر چوری شدہ موبائل نہ خریدیں، تو بھی وارداتیں کم ہو سکتی ہیں۔ اجلاس میں سندھ رینجرز نے اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف دہشتگردی کی دفعات لگانے کی سفارش بھی کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 651556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/651556/دہشتگرد-اور-جرائم-پیشہ-گروہوں-کا-سب-سے-مضبوط-نیٹ-ورک-جیل-چلایا-جاتا-رہا-ہے-سندھ-رینجرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org