0
Friday 7 Jul 2017 23:54

ایم کیو ایم ضیاء الحق کی پیداوار ہے، اعتزاز احسن

ایم کیو ایم ضیاء الحق کی پیداوار ہے، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی پر بہت دباﺅ ہے، شریف برادران نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کی اربوں روپے کی جائیداد ہے، ایم کیو ایم ضیاء الحق کی پیداوار ہے، وہ جمعرات کی شب کراچی کے علاقے منظور کالونی میں پی ایس 114 ضمنی الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ، سینیٹر سعید غنی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے بھی خطاب کیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ آج تک کوئی ایسی حکومت نہیں آئی، جس سے ایم کیو ایم نے اتحاد نہ کیا ہو، اردو بولنے والوں کو ایم کیوایم سے نہیں ناپنا چاہیے، اردو بولنے والے اور مہاجر بڑے مہذب لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ضیاء الحق نے تفریق پیدا کرنے کیلئے اسلحہ دیا تھا، ایم کیو ایم کو جس شہر نے پیار دیا، اس ہی شہر میں انھوں نے بوری بند لاشیں دیں، ایم کیو ایم کا اسلحہ کنوؤں اور ٹینکوں سے نکل رہا ہے، یہ ضیاء الحق کی پیداوار ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ لندن کے فلیٹس کس لئے خریدے گئے، نواز شریف یہ ثابت نہیں کر پا رہے ہیں، شریف برادران نے خود تسلیم کیا ہے کے ان اربوں روپے کی جائیداد ہیں، اب انہیں صرف یہ بتانا ہے کہ یہ رقوم کس ذرائع سے حاصل ہوئی اور کیسے لندن پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر بہت دباؤ ہے، ن لیگ وہ جماعت ہے جو سپریم کورٹ پر حملہ کر چکی ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ سعید غنی کا 9 جولائی کو فیصلہ ہوگا اور دس جولائی کو جے آئی ٹی اپنی رپورٹ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب نکلتے ہیں، جے آئی ٹی سے کہتے ہیں کہ ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا جرم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ تبدیلی آئے گی کہ کپتان کا بھی احتساب ہوگا، عمران خان جو تمہارے دائیں بائیں کھڑے ہیں، کیا ان کی گواہی دے سکتے ہو، عمران خان تمہارے خلاف بھی ایک جے آئی ٹی تیار کھڑی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ اے این پی پی ایس 114 میں پیپلز پارٹی کی حمایت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 651559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش