0
Saturday 8 Jul 2017 00:26

ایم کیو ایم کا کراچی ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کا کراچی ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے حلقہ پی ایس 114 کے علاقے چنیسر گوٹھ میں متحدہ کامران ٹیسوری کے انتخابی دفاتر بند کرانے اور پارٹی جھنڈے، انتخابی بینرز، پوسٹرز پھاڑنے اور انتخابی دفاتر میں توڑ پھوڑ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی ایس 114 میں پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری وسائل اور انتظامیہ کو ایم کیو ایم کے امیدوار کے خلاف بھرپور طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو کے جلسے کے نام پر پورے علاقے کو سیل کرنا اور مخالفین کے خلاف طاقت کا استعمال کرنا سندھ حکومت کی بادشاہوں اور شہزادوں والی حرکات کا شاخسانہ نظر آتا ہے، پیپلز پارٹی حلقے میں کشیدگی کا ماحول اور انتخابات کو بندوق کے نوک پر جیتنے کیلئے بھرپور متحرک ہو چکی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ حلقہ میں شفاف انتخابات اور کشیدگی سے بچنے کیلئے ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، کیونکہ یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 651567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش