0
Saturday 8 Jul 2017 00:40

وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں، کیونکہ دونوں کے نظریات اور سیاست ایک جیسے ہیں۔ کراچی کے حلقہ پی ایس 114 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صرف ووٹوں کی سیاست نہیں کرتی، بلکہ ہم محنت کشوں، کسانوں، مزدوروں اور عوام کی سیاست کرتے ہیں، جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) ہو یا تحریک انصاف یا پھر ایم کیو ایم، انہیں عوام کی مشکلات کا بالکل بھی خیال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ہوں یا خان صاحب، دونوں ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں، ان کی سیاست، نظریہ اور پالیسیاں ایک ہیں، نواز شریف نجکاری کرتا ہے تو عمران خان بھی نجکاری کا حامی ہے، نواز شریف پیسے کی سیاست کرتا ہے، جبکہ عمران خان بھی پیسے کی سیاست کرتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب اور (ن) لیگ کو ملکی ترقی کی نہیں صرف جے آئی ٹی سے بچنے کی فکر ہے، ان کو صرف تین گھنٹے ایئر کنڈیشنڈ کمرے میں بیٹھایا جائے، تو کہتے ہیں کہ ظلم ہو رہا ہے، یاد کرو وہ دن، جب بے نظیر بھٹو کو عدالتوں میں گھسیٹا گیا، یاد کرو وہ وقت کہ جب آپ کے حکم پر آصف زرداری کی زبان کاٹی گئی، تضحیک یہ ہے یا تضحیک وہ تھی، ظلم یہ ہے یا ظلم وہ تھا جو آپ نے کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، لیکن ان کی تبدیلی صرف ٹویٹر پر ہوتی ہے، جبکہ ایک پارٹی اور بھی ہے جو کہتی تھی کہ منزل نہیں رہنما چاہیے، آج اس پارٹی کے پاس نہ رہنماء ہے اور نہ ہی منزل، یہ پارٹی ہر حکومت کے ساتھ شامل رہی، پرویز مشرف کے دور میں بلدیاتی اختیارات بھی ان کے پاس تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے کراچی کو کچھ بھی نہیں دیا۔
خبر کا کوڈ : 651569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش