QR CodeQR Code

وانی کی شہادت نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونکی، مقررین

8 Jul 2017 09:22

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ 7 لاکھ فوج کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارتی حکومت کے کنٹرول سے نکلتے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے ''بُرہان مظفر وانی شہید طلباء سیمینار'' کا انعقاد کیا، جس میں ناظم پنجاب اور چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس سردار مظہر، نوید تاج، ثاقب گوہر اور ناظم اطلاعات اُسامہ قریشی نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بُرہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے ، 7 لاکھ فوج کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارتی حکومت کے کنٹرول سے نکلتے جا رہے ہیں۔ آج بُرہان وانی کے یوم شہادت کے سلسلے میں اسلام آباد میں سپر مارکیٹ سے نیشنل پریس کلب تک ''بُرہان مظفر وانی شہید طلباء ریلی'' منعقد کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 651606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/651606/وانی-کی-شہادت-نے-تحریک-ا-زادی-میں-نئی-روح-پھونکی-مقررین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org