0
Saturday 8 Jul 2017 09:31

برہان وانی کی شہادت نے کشمیر کی تحریک آزادی کو ایک نیا رخ دیا، حافظ رضوان کوثر

برہان وانی کی شہادت نے کشمیر کی تحریک آزادی کو ایک نیا رخ دیا، حافظ رضوان کوثر
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنماء حافظ رضوان کوثر، ضلعی ناظم حافظ تنویر الرحمان اور ضلعی میڈیا کوارڈی نیٹر امجد علی رشید نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بقول قائد اعظم خطہ کشمیر پاکستان کیلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، ماضی کی طرح آج بھی کشمیری مسلمان پاکستان سے الحاق کی آوازیں بلند کر رہے ہیں اور غاصب بھارت کے سامنے سینہ سپر ہیں، 8 جولائی ہفتے کا دن برہان وانی کی شہادت کا دن ہے، یہ وہ نوجوان تھا کہ جس کی شہادت نے کشمیر کی تحریک آزادی کو ایک نیا رخ دیا، اب صورتحال یوں ہے کہ نوجوان جوق در جوق اس قافلہ آزادی میں شریک ہو رہے ہیں اور بھارت میں اس حوالہ سے تشویش پائی جا رہی ہے کہ کشمیری نوجوان اسلحہ اٹھا رہے ہیں اور تحریک آزادی کا حصہ بن رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ برہان ونی شہید کی شہادت کے یوم شہادت کی مناسبت سے ہم پاکستانیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کی آواز کو اٹھانا چاہیے کیونکہ کشمیر کی آزادی حقیقت میں پاکستان کی آزادی ہے اور کشمیری در اصل پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، اس کاز پر ہم کو بلا امتیاز و تفریق اکٹھا ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 651607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش