0
Thursday 14 Apr 2011 01:31

پاکستان کا جنوبی وزیرستان کے علاقے انگورہ اڈا میں ڈورن حملے پر امریکہ سے شدید احتجاج

پاکستان کا جنوبی وزیرستان کے علاقے انگورہ اڈا میں ڈورن حملے پر امریکہ سے شدید احتجاج
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر سے شدید احتجاج کرتے ہوئے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔ سلیمان بشیر کا کہنا تھا کہ ہم کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ ڈرون حملے دہشتگروں کو مضبوط کرتے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے مرکز انگور اڈہ پر ہونے والے میز ائل حملے کے منفی نتائج ہو سکتے ہیں اور عسکریت پسندی کے خلاف مہم ایسے حملوں سے متاثر ہوتی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے جب احتجاج ریکارڈ کرایا اس وقت امریکی سفیر کیمرون منٹر دفتر خارجہ کی عمارت میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے انگور اڈا میں امریکی ڈرون حملوں میں کم از کم 6 افرادہلاک ہوئے یہ حملہ ایک مکان کیا گیا اور چھ میزائل داغے گئے۔ 
ادھر اے آر وائی نیوز کے مطابق بدھ کی دوپہر جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے، یاد رہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب آئی ایس آئی کے سربراہ احمد شجاع پاشا نے اپنے دورہ امریکا میں گزشتہ روز ہی سی آئی اے کے سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدران سے ملاقاتیں کی تھیں، دوسری جانب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قبائلی علاقوں پر امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دہشتگردی کیخلاف کی جانیوالی کوششوں پر منفی اثر ات مرتب ہونگے،ہم نے سفارتی دباؤ ڈلوایا ہے اب امریکا کو حملے بند کرنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ جنوبی وزیرستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق زوردار دھماکوں کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا ہے، حملے کے بعد بھی امریکی جاسوس طیارے علاقہ پر پرواز کرتے رہے۔ آئی این پی کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے 27 دن کے وقفے کے بعد جنوبی وزیرستان میں حملوں کے دوران سات میزائل داغے، ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقہ انگور اڈہ کے قریب باغڑ میں 5 امریکی جاسوس طیاروں نے پہلے ایک مکان کو نشانہ بنایا جبکہ اس کے فوری بعد ایک گاڑی اور موٹر سائیکل پر میزائل داغے، مکان اور گاڑی مکمل طو رپر تباہ ہو گئے۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے سفارتی چینلز کے ذریعے دیگر ممالک کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ ڈرون حملے ہمارے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 65165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش