0
Saturday 8 Jul 2017 14:02

ایدھی صاحب کی یادیں فلاحی کاموں کے ساتھ ہی موجود ہیں، فیصل ایدھی

ایدھی صاحب کی یادیں فلاحی کاموں کے ساتھ ہی موجود ہیں، فیصل ایدھی
اسلام ٹائمز۔ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے زندگی وقف کرنے والے مرحوم عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا۔ فلاح انسانی سے وابستہ کارکن اور ایدھی ہوم کے ننھے بچے اب بھی عبدالستار ایدھی کو اپنے درمیان محسوس کرتے ہیں۔ نہ کوئی رنگ کی تفریق نہ زبان کا فرق، ہر لاچار اور مصیبت زدہ کی بے لوث خدمت کرنے والے مرحوم عبدالستار ایدھی بے سہاروں کا سہارا بن کر جیتے رہے۔ ایک بیان میں عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ فلاحی کام اب بھی جاری ہے، مگر ایدھی صاحب کی یادیں فلاحی کاموں کے ساتھ ہیں۔ ایدھی ویلفیر میں خدمات انجام دینے والے مرد و خواتین سب ہی ستار ایدھی کو اپنے بیچ محسوس کرتے ہیں، ستار ایدھی لاوارثوں کے وارث بھی بنے، یتیم اور مسکین بچوں کو بھی ماں باپ کا پیاربھی دیا، ستار ایدھی کے فلاحی کام اور دکھی انسانیت کی خدمت کی مثال کہیں نہیں ملتی۔
خبر کا کوڈ : 651728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش