0
Saturday 8 Jul 2017 14:32

ملک اور قوم کی تقسیم کی بات کرنے والے وطن کے خیر خواہ نہیں، علامہ حسین مسعودی

ملک اور قوم کی تقسیم کی بات کرنے والے وطن کے خیر خواہ نہیں، علامہ حسین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ ملک و قوم کی تقسیم کرنے والے وطن کے خیر خواہ نہیں، ہم کل بھی ایک تھے اور آج بھی متحد ہیں، ہمارا دشمن مذہبی اور لسانی بنیادوں پر ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے، لیکن الحمداللہ پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات بیدار ہیں اور وہ اپنے مشترکہ دشمن کی شناخت رکھتے ہیں، یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد بنایا اور اس کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کی ذمہ داری بھی ہم پر ہی عائد ہوتی ہے، اس سلسلے میں حکومت اور ریاستی ادارے بھی اپنا اپنا کردار ادا کریں اور کوشش کریں کہ کسی بھی طرح کی تفریق، امتیازی سلوک، وسائل کی تقسیم اور حقوق کی بحالی میں کسی بھی طبقے کی حوصلہ شکنی نہ ہو، ناروا سلوک سے بچا جائے اور ملک میں بسنے والے ہر شخص کو اس کی حیثیت کے مطابق اس کی عزت و تکریم کی جائے، جبکہ یہاں بسنے والے تمام مذاہب و مکاتب کے لوگوں کو وطن سے مخلص ہوکر کام کرنے کا عزم کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 651739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش