0
Saturday 8 Jul 2017 17:03

اولمپک کا عالمی دن، پشاور اور جمرود میں خصوصی ریلیاں نکالی گئیں

اولمپک کا عالمی دن، پشاور اور جمرود میں خصوصی ریلیاں نکالی گئیں
اسلام ٹائمز۔ اولمپک کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور اور فاٹا میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پشاور میں خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پی ایس بی کوچنگ سنٹر میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں کھیلوں سے وابستہ ارکان اور کھلاڑیوں نے شرکت کی، اس موقع پر کھلاڑیوں میں ٹی شرٹس اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر برائے کھیل سید عاقل شاہ نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ کھیلوں کی وجہ سے جوان طبقہ غلط سرگرمیوں سے دور رہتا ہے۔ دوسری جانب جمرود سپورٹس کمپلیکس سے تاریخی باب خیبر تک اولمپکس کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں کے علاوہ تمام ایسوسی ایشنز کے عہداروں اور قبائلی مشران نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر کھیلوں اور قبائلی علاقوں میں امن کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پاکستان، پاک فوج اور قبائلی عوام زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 651766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش