0
Thursday 14 Apr 2011 02:02

پاک ترک دوستی آئندہ نسلوں کو منتقل کریں گے، دونوں ممالک مشترکہ اقدار کے امین ہیں، زرداری

پاک ترک دوستی آئندہ نسلوں کو منتقل کریں گے، دونوں ممالک مشترکہ اقدار کے امین ہیں، زرداری
انقرہ:اسلام ٹائمز۔انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب عبداللہ گل کے ساتھ پریس کانفرنس میں صدرزرداری نے کہا کہ پاکستان اور ترکی مشترکہ قدروں کے امین ہیں پاک ترک دوستی ہر مشکل وقت میں پوری اتری، ترکی آکر ایسا لگتا ہے جیسے اپنے ہی گھر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے ملک میں درپیش مشکلات پر قابو پالیا ہے جبکہ ترک صدر عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ ترک حکومت پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فغانستان میں امن پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ 
ترک صدر عبداللہ گل کاکہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ ترکی کے دار الحکومت انقرہ میں صدر عبداللہ گل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ترکی مشترکا قداروں کے امن ہیں، ترکی کے ساتھ علاقائی تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ پاک ترک دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پر امن انتقال اقتدار چاہتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت سے متعلق صدارتی ریفرنس دائر کرنے کامقصد تاریخ اور قانون کے حوالے کو درست کرنا ہے، ترک صدر عبدللہ گل نے پاک ترک دوستی پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صدر عبداللہ گل نے کہا کہ افغانستان میں امن پوری دنیا کے مفاد میں ہے ،ترکی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 65177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش