0
Saturday 8 Jul 2017 23:37

سانحہ احمد پور شرقیہ میں شیل کمپنی ذمہ دار ہے، پنجاب حکومت جلد اپنی رپورٹ منظر عام پر لائیگی، ملک احمد خان

سانحہ احمد پور شرقیہ میں شیل کمپنی ذمہ دار ہے، پنجاب حکومت جلد اپنی رپورٹ منظر عام پر لائیگی، ملک احمد خان
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر ہتک عزت کا دعوٰی دائر کر دیا ہے، اس کے باوجود وہ تواتر کے ساتھ الزامات لگا رہے ہیں، ماضی میں احتساب کے نام پر مذموم مقاصد حاصل کئے گئے، عمران خان حکومت کے کامیاب پاور پروجیکٹس سے خوفزدہ ہیں اور عدالتوں کا تمسخر اُڑاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعوٰی ڈگری ہوگیا تو بنی گالہ کی جائیداد سے پیسے وصول کئے جائیں گے، عمران خان پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں، انکی شاہ خرچیوں سے لگتا ہے کہ بیرونی فنڈنگ آ رہی ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ انہیں سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے جے آئی ٹی پر نہیں۔ سانحہ احمد پور شرقیہ پر اوگرا کے بعد پنجاب حکومت نے بھی شیل کمپنی کو ذمہ دار قرار دیدیا ہے، پنجاب حکومت کے مطابق کلیئر طور پر پٹرولیم کمپنی شیل پر ذمہ داری فکس کی ہے، کنٹریکٹر نے جو وہیکلز سپلائی کی تھی وہ بھی سٹینڈرڈ سے کم نکلی، آئل ٹینکرز گرتے ہی سڑک کو بند کر دینا چاہیے تھا، اگر پولیس کی کمی کوتاہی ہوئی، جو کہ بہر صورت ہوئی ہے، معاف نہیں کیا جائیگا، پنجاب حکومت جلد اپنی رپورٹ منظر عام پر لائیگی۔ حکومت پنجاب کے ترجمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم پر ضیاء کی باقیات کا الزام لگا کر وہ بھول گئے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست کا آغاز ایوب دور میں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 651867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش