QR CodeQR Code

لاہور، رات کے اندھیرے میں بھی ملزم کی شناخت کرنیوالے کیمرے نصب

9 Jul 2017 11:36

ذرائع کے مطابق سیف سٹی منصوبے کی ٹیکنالوجی میں جدت لاتے ہوئے امریکہ میں استعمال ہونیوالے جدید خودکار کیمرے جو لوگوں کے ہجوم اور اندھیرے میں بھی ریکارڈ یافتہ اور انتہائی مطلوب ملزمان کی فوری شناخت کرکے کنٹرول روم کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے، جس کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم میں مانیٹرنگ پر تعینات عملہ قریبی تھانے اور دیگر سکواڈ کو دے گا جس کے بعد فوری طور پر مطلوبہ شخص کو گرفتار کرلیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سیف سٹی منصوبے میں اہم جدت آ چکی ہے، امریکہ کے بعد لاہور میں ریکارڈ یافتہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب افراد کی شناخت کرنیوالے اداروں کو مطلوب افراد کی شناخت کرنیوالے کیمرے متعارف کروا دیئے گئے ہیں۔ خودکار کیمرے رات کی تاریکی میں بھی لوگوں کے ہجوم میں مجرم کو آسانی سے پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کیمروں کی تنصیب کے بعد جرائم پیشہ افراد کسی صورت بچ نہیں سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق سیف سٹی منصوبے کی ٹیکنالوجی میں جدت لاتے ہوئے امریکہ میں استعمال ہونیوالے جدید خودکار کیمرے جو لوگوں کے ہجوم اور اندھیرے میں بھی ریکارڈ یافتہ اور انتہائی مطلوب ملزمان کی فوری شناخت کرکے کنٹرول روم کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے، جس کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم میں مانیٹرنگ پر تعینات عملہ قریبی تھانے اور دیگر سکواڈ کو دے گا جس کے بعد فوری طور پر مطلوبہ شخص کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ سیف سٹی منصوبہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مجرم شناس ٹیکنالوجی امریکہ کے بعد لاہور میں استعمال کی جا رہی ہے۔ شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے شہر کی سڑکیں، گلیاں علاقے ہی نہیں بلکہ وہ مقامات جہاں سوچ بھی نہیں پہنچ سکتی وہاں دشمن شناس کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اب شناخت کا عمل مکمل ہونے کے ایک سے 2 منٹ میں مجرم قانون کی گرفت میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مجرم یا ملزم جتنا پرانا ہوگا، اس کا حلیہ جتنا بھی بدل چکا ہواگا، شہر میں پہلا قدم رکھتے ہی اس کی شناخت ہو جائے گی جس کے بعد دوسرا قدم حوالات میں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 651960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/651960/لاہور-رات-کے-اندھیرے-میں-بھی-ملزم-کی-شناخت-کرنیوالے-کیمرے-نصب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org