0
Sunday 9 Jul 2017 11:41

مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، سردار یار محمد رند

مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، سردار یار محمد رند
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ حاصل کرکے عوام کا استحصال کرنے والے ایک بار پھر پرانا نعرہ لگا کر عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے میں مصروف عمل ہیں۔ این اے 260 کا ضمنی انتخاب عوام کے شعوری پیمانے کا ٹیسٹ کیس ہے۔ ملک میں کرپشن کے خلاف جاری جدوجہد میں عوام روایتی سیاستدانوں کی بے حسی اور چیرہ دستیوں سے کس حد تک عاجز ہوچکے ہیں، اس کا عملی مظاہرہ ووٹ کی پرچی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ 15 جولائی کو عوام این اے 260 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر منیر بلوچ کو ووٹ دے کر تبدیلی کی بنیاد رکھیں۔ بلوچ، پشتون بلوچستان اور مذہب کا انتخابی منشور پیش کرکے عوام کے احساسات سے کھیل کر ووٹ حاصل کرنے والوں نے بلوچستان بلوچوں، پشتونوں اور عوام کے اجتماعی حقوق پر سودے بازی کرکے اپنے مفادات بٹورے۔ عوام اور بلوچستان ترقی کے بجائے پسماندگی میں دھنستے چلے گئے۔ اب بھی اگر عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے اجتماعی حقوق کا استحصال کرنے والوں کا احتساب نہ کیا تو دیمک نما یہ روایتی سیاست دان ملک کی جڑیں کھوکھلی کرکے عوام کو گروی رکھ کر فرار ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 651963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش