QR CodeQR Code

پی ایس 114 کی نشست نہیں جانیں دیں گے، ہم بدمعاشوں اور دھاندلی کو روکیں گے، نبیل گبول

9 Jul 2017 15:40

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ ہم نے کراچی کے لئے بہت محنت کی ہے اور اس کو خون کی ہولی کھیلنے والوں سے پاک کیا ہے، کسی کو بدمعاشی اور دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کسی نے کوشش کی تو انتظامیہ کے ہمراہ ان کے گرد گھیرا تنگ کردیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جو لوگ دھاندلی کررہے ہیں وہ 2018ء کی تیاری کررہے ہیں، ہم پی ایس 114 کی نشست نہیں جانیں دیں گے، ہم بدمعاشوں اور دھاندلی کو روکیں گے، مجھے بھی پولنگ اسٹیشن میں نہیں جانے دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کے لئے بہت محنت کی ہے اور اس کو خون کی ہولی کھیلنے والوں سے پاک کیا ہے، کسی کو بدمعاشی اور دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کسی نے کوشش کی تو انتظامیہ کے ہمراہ ان کے گرد گھیرا تنگ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی پولنگ اسٹیشن میں نہیں جانے دیا گیا، انتظامی رہنماؤں کو اندر جانے کی اجازت دی جائے، پیپلز پارٹی نے کراچی کی عوام کے لئے بہت سے فلاحی کام کئے ہیں اور کراچی کی عوام اپنا ووٹ دے کر اپنا حق ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 652021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/652021/پی-ایس-114-کی-نشست-نہیں-جانیں-دیں-گے-ہم-بدمعاشوں-اور-دھاندلی-کو-روکیں-نبیل-گبول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org