QR CodeQR Code

آج ثابت ہوجائے گا کہ ایم کیو ایم غریب و متوسط طبقے کی جماعت ہے، فاروق ستار

9 Jul 2017 16:01

نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پی ایس 114 میں ہمیں فتح نصیب ہوگی، آج ثابت ہوجائے گا کہ ہم تقسیم ہونے اور بکھرنے والی قوم نہیں بلکہ سب کی ایک ہی آواز ہے کراچی کے عوام ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آج کے ضمنی انتخابات کے بعد ثابت ہوجائے گا کہ ہماری قوم تقسیم ہونے اور بکھرنے والی نہیں۔ نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ایس 114 میں ہمیں فتح نصیب ہوگی اور اور آج عوام کو ایک بار پھر موقع ملا ہے کہ وہ ثابت کریں کہ ایم کیو ایم پاکستان غریب اور متوسط طبقے کی قومی جماعت ہے اور آج ثابت ہوجائے گا کہ ہم تقسیم ہونے اور بکھرنے والی قوم نہیں بلکہ سب کی ایک ہی آواز ہے کراچی کے عوام ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 652027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/652027/آج-ثابت-ہوجائے-گا-کہ-ایم-کیو-غریب-متوسط-طبقے-کی-جماعت-ہے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org