0
Sunday 9 Jul 2017 16:14

چارسدہ، محفل موسیقی کے دوران ہوائی فائرنگ، دولہے کے 2 رشتہ دار جاں بحق

چارسدہ، محفل موسیقی کے دوران ہوائی فائرنگ، دولہے کے 2 رشتہ دار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں شادی کی خوشی میں بجنے والی شہنائیاں سوگ میں تبدیل ہوگئیں۔ محفل موسیقی کے دوران ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر دولہے کے 2 جواں سال رشتہ دار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی خوشی میں منعقد کی گئی محفل موسیقی میں ایک نواجوان جو شراب کے نشے میں تھا، اس نے ہوائی فائرنگ کی، نشے کی وجہ سے وہ خود پر قابو نہ رکھ سکا اور محفل میں موجود لوگوں کی طرف فائرنگ کر بیٹھا، فائرنگ کے نتیجے میں یٰسین اور معید نامی شخص زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بعدازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا، جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 652028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش