0
Sunday 9 Jul 2017 17:44

حکومت پاکستان جان مکین کی دھمکی کو سنجیدہ لے، حافظ عاکف سعید

حکومت پاکستان جان مکین کی دھمکی کو سنجیدہ لے، حافظ عاکف سعید
اسلام ٹائمز۔ تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔ قرآن اکیڈمی لاہور میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو میں اُنہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے بارے میں امریکہ کو گمراہ کرکے اسرائیل جا پہنچا جہاں اُس کا شاندار اور والہانہ استقبال ہوا اور اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم آپ کا 70 سال سے انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی وزیراعظم نے کشمیر میں آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے اسرائیل سے مدد مانگی جس کی اسرائیل نے مکمل طور پر یقین دھانی کرائی۔ امیر تنظیم اسلامی نے کہا کہ بھارت پہلے ہی کشمیر میں ظلم وستم ڈھانے کی نئی مثالیں قائم کر رہا ہے اب اس میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے آرمڈ سروسز کے چیئرمین سینیٹر جان مکین نے پاکستان کا دورہ مکمل کر کے افغانستان پہنچ کر پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ پاکستان اپنا رویہ بدلے وگرنہ ہم اپنا رویہ بدل لیں گے۔ اُنہوں نے حکومت پاکستان کو خبردار کیا کہ جان مکین کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیں اور ملک میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی انتشار کی کیفیت کو ختم کریں تاکہ متحد اور مضبوط ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 652046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش