QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے کراچی ضمنی الیکشن کا میدان مار لیا

9 Jul 2017 23:45

پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سینیٹر سعید غنی نے 23 ہزار 840 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے، متحدہ کے امیدوار کامران ٹیسوری 18 ہزار 106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ہیں، نواز لیگ کے امیدوار علی اکبر گجر 5 ہزار 353 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے نجیب ہارون 5 ہزار 98 ووٹ حاصل کر سکے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سینیٹر سعید غنی نے 23 ہزار 840 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 114 کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری 18 ہزار 106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔ نواز لیگ کے امیدوار علی اکبر گجر 5 ہزار 353 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے نجیب ہارون 5 ہزار 98 ووٹ حاصل کر سکے۔ پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار سینیٹر سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی کامیابی کا اعلان بھی کیا۔ کامیابی کی حتمی خبر آتے ہی محمودآباد میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جشن منانا شروع کر دیا، اس دوران کارکن پارٹی ترانوں پر رقص کرتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 652106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/652106/پیپلز-پارٹی-نے-کراچی-ضمنی-الیکشن-کا-میدان-مار-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org