0
Sunday 9 Jul 2017 19:26

عراقی وزیراعظم کیجانب سے موصل کی آزادی کا سرکاری اعلان

عراقی وزیراعظم کیجانب سے موصل کی آزادی کا سرکاری اعلان
اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیراعظم اور عراقی فوج کے کمانڈر انچیف حیدر العبادی نے موصل شہر پہنچ کر عراقی قوم کو اس شہر کی داعش کے قبضے سے آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی اتوار کی شام موصل شہر پہنچے اور انہوں نے سینتیس ماہ کے قبضے کے بعد اس شہر کی داعش کے قبضے سے آزادی کا باضابطہ اعلان کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے بھی موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی شاندار فتح پر اپنے عراقی ہم منصب کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے عراق کے وزیر دفاع عبدالغفور عبداللہ الحیانی اور عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر ہادی العامری کے نام تہنتی پیغامات میں حالیہ کامیابی کو عراق کی دینی قیادت کی دانشمندی اور بہادر عراقی کمانڈروں کی جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے عراق کے ساتھ دفاعی، فوجی اور سکیورٹی تعاون کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کے لئے تہران کی آمادگی کا بھی اعلان کیا ہے۔ عراقی فوج نے بغداد کے دروازے تک پہنچ جانے والے داعشی دہشت گردوں کو صرف سینتن ماہ میں شکست دے دی ہے اور ملک کے تمام اہم صوبوں اور شہریوں کو آزاد کرا لیا ہے۔ عراقی فوج اب تعلفعر، الحویجہ، القائم اور جنوبی کرکوک کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے موصل میں دولت اسلامیہ (داعش) کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کر دیا۔ عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کو اب تک کی سب سے بڑی شکست دی گئی ہے اور موصل کو آزاد کرا دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق عراق کے وزیراعظم موصل پہنچے اور جنگجوؤں اور عراقی عوام کو اس بڑی فتح پر مبارک باد دی۔ عراقی حکومت کی جانب سے یہ بیان 9 ماہ قبل موصل کے حصول کے لئے شروع ہونے والی گوریلا لڑائی کے بعد آیا ہے جبکہ موصل پر گذشتہ تین برسوں میں داعش کا قبضہ تھا۔ حیدرالعبادی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری تصویر میں عراقی وزیراعظم کو کالے رنگ کے فوجی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے اور وہ موصل کو دوبارہ حاصل کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل میں لڑائی کا سلسلہ اب بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے اور اب بھی فائرنگ اور وقفے وقفے سے فضائی کارروائی کی آوازیں بھی سنی جا رہی ہیں۔

ادھر عراقی فوج نے آٹھ ماہ کی خونریز جنگ کے بعد موصل سے داعش کا صفایا کر دیا۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے باضابطہ طور پر فتح کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے ساتھ ہی شہر میں گلی گلی جشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیراعظم حیدر العبادی خود بھی موصل پہنچ گئے ہیں۔ قوم کے نام پیغام میں عراقی وزیراعظم نے فوج اور عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر فوجی اہلکاروں نے رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ داعش نے 2014ء میں موصل شہرہ پر قبضہ کرکے ابو بکر البغدادی کی خلافت کا اعلان کیا تھا جبکہ داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز گذشتہ سال اکتوبر میں میں ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 652112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش