0
Monday 10 Jul 2017 01:54

پی ایس 114 میں دھاندلی ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان کا 18 ہزار ووٹ حاصل کرنا بڑی کامیابی ہے، فاروق ستار

پی ایس 114 میں دھاندلی ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان کا 18 ہزار ووٹ حاصل کرنا بڑی کامیابی ہے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ یقین سے کہتا ہوں دھاندلی ہوئی ہے اور جعلی ووٹ بھگتائے گئے ہیں، لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کا 18 ہزار ووٹ حاصل کرنا بڑی کامیابی ہے، اب ہمیں 2018ء کے الیکشن کی تیاری کرنی ہے اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس 114 کے نتائج آگئے ہیں جبکہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ہم کچھ ہزار ووٹوں سے الیکشن ہار گئے ہیں، ہم نے انتخابات سے قبل پری پولنگ دھاندلی کی نشاندہی کی تھی اور 11 پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے انتظامیہ کو مل کر تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ ہمارے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی تحفظات اور عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، اگر ہماری درخواست سن لی جاتی تو آج یہ نتائج نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر رینجرز نے پیپلز پارٹی کے بعض امیدواروں کے رشتہ داروں کو دھاندلی کرتے ہوئے پکڑا، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں تھا کیونکہ اس وقت ووٹ کاسٹ کئے جا چکے تھے اور نہ ہی گرفتاری کے بعد ووٹ کو کالعدم قرار دیا گیا۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کا 18 ہزار ووٹ حاصل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے اور ہمارے لئے یہ 18 ہزار ووٹ بہت قیمتی ہیں۔ فاروق ستار نے ایم کیو ایم لندن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت نے گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں اس سال بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کئے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم ہی مہاجروں اور پسماندہ لوگوں کی جماعت ہے، لیکن اب ہمیں آئندہ 2018ء کے الیکشن کی تیاری کرنی ہے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا، ہماری یو سیز میں جہاں جہاں کمی ہے اسے دور کریں گے، ہمارے کارکنان کے حوصلے بلند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 652114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش