0
Monday 10 Jul 2017 12:26

رپورٹ سے قبل وفاقی وزراء کی جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیاں تشویش ناک ہیں، نیلم جبار

رپورٹ سے قبل وفاقی وزراء کی جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیاں تشویش ناک ہیں، نیلم جبار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلعی صدر اور سابق صوبائی وزیر نیلم جبار چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سے قبل وفاقی وزراء کی جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیاں تشویش ناک ہیں، پیپلز پارٹی کے دو وزرائے اعظم اقتدار کے دوران عدالتوں میں پیش ہوئے اور ان میں سے ایک کو نااہلی کا سامنا بھی کرنا پڑا، لیکن ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نون لیگ مقدس گائے نہیں، جس کی عدالتوں میں پیشی پر اتنا شور مچایا جا رہا ہے، اگر عدلیہ پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کو جے آئی ٹی میں پیش کرنا شریف خاندان کی ذمہ داری ہے، جو پوری بھی انہیں ہی کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 652219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش