QR CodeQR Code

عالمی برادری بھارت کی جاری درندگی کا نوٹس لے، سردار مسعود خان

10 Jul 2017 18:04

ایل او سی پہ عباسپور اور نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلاناغہ گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق خود ارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے اور ہر صورت دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیری قوم کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر اور عباسپور سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلاناغہ گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی بلااشتعال گولہ باری کرکے بین الاقوامی قوانین اور دو طرفہ معاہدات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ عالمی برادری بھارت کی اس درندگی کا نوٹس لے۔ بھارتی فائرنگ کا مقصد آزاد کشمیر کے عوام کو خوفزدہ کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی ہر طرح کی حمایت سے باز رکھنا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق خود ارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے اور ہر صورت دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیری قوم کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے رہیں گے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کو اپنے جرائم کے لیے جوابدہ ہونا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 652293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/652293/عالمی-برادری-بھارت-کی-جاری-درندگی-کا-نوٹس-لے-سردار-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org