0
Monday 10 Jul 2017 18:49

خیبر پختونخوا غربت کے خاتمے کے معاملے میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا

خیبر پختونخوا غربت کے خاتمے کے معاملے میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں غربت کے خاتمہ کے معاملہ میں خیبر پختونخوا تمام صوبوں پر بازی لے گیا۔ 3 سال کے دوران غربت کی شرح 23.86 فیصد سے کم ہو کر 12.27 فیصد رہ گئی ہے۔ پاکستان شماریات بیورو نے ستمبر 2015ء سے جون 2016ء کے دوران ہونے والے تازہ ترین سروے میں بتایا کہ خیبر پی کے میں روزگار کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پہلے یہ شرح فی خاندان 2.04 فیصد تھی، جو اب بڑھ کر 2.18 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اس کے مقابلہ میں پنجاب میں روزگار کی شرح میں کمی ہوئی، پنجاب میں یہ شرح 1.66 سے کم ہو کر 1.59 جبکہ سندھ میں 1.96 سے کم ہو کر 1.89 فیصد ہوگئی ہے۔ اسی طرح دونوں صوبوں میں غربت کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔ سروے کے مطابق پنجاب میں غربت کی شرح 15.43 فیصد سے بڑھ کر 19.62 فیصد، سندھ میں 18.35 فیصد سے بڑھ کر 23.41 فیصد ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ہماری حکومت کے پہلے 3 سال کی کارکردگی ہے، ان شاء اللہ جب اگلے سال یہ سروے ہوگا تو صوبہ میں غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوچکا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سروے رپورٹ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 652295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش