QR CodeQR Code

امریکہ شام میں جارحانہ اقدامات بند کرے، ایرانی وزارت خارجہ

10 Jul 2017 16:21

تہران میں ملکی اور غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوب مغربی شام میں جنگ بندی کے بارے میں کہا کہ وہ مذاکرات میں انجام پانیوالے اتفاق رائے اور عملدرآمد کی ضمانت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔ بہرام قاسمی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ شام میں امریکی اقدامات کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے جنگ بندی میں ابہام پایا جاتا ہے اور اگر امریکہ نے شام کیخلاف جارحانہ اقدامات بند نہ کئے تو اس ملک میں جنگ بندی جاری نہیں رہ سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شام کے خلاف جارحانہ اقدامات بند نہ کئے تو اس ملک میں جنگ بندی کا عمل دشوار ہو جائے گا۔ تہران میں ملکی اور غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوب مغربی شام میں جنگ بندی کے بارے میں کہا کہ وہ مذاکرات میں انجام پانے والے اتفاق رائے اور عملدرآمد کی ضمانت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔ بہرام قاسمی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام میں امریکی اقدامات کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے جنگ بندی میں ابہام پایا جاتا ہے اور اگر امریکہ نے شام کے خلاف جارحانہ اقدامات بند نہ کئے تو اس ملک میں جنگ بندی جاری نہیں رہ سکتی۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلٰی کے تحفظ نیز جنگ بندی کے عمل کو تیز کئے جانے کا خواہاں ہے، لیکن جنگ بندی کو کسی خاص علاقے تک محدود نہیں کیا جانا چاہیے۔ امریکہ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے پر نظرثانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران واشنگٹن کے ہر اقدام کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر اور امریکی حکومت اکیلے اس معاہدے پر نظرثانی نہیں کرسکتی۔


خبر کا کوڈ: 652303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/652303/امریکہ-شام-میں-جارحانہ-اقدامات-بند-کرے-ایرانی-وزارت-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org