0
Monday 10 Jul 2017 19:41

2018ء کے الیکشن میں کراچی سے پیپلز پارٹی مزید سرپرائز دیگی، وقار مہدی

2018ء کے الیکشن میں کراچی سے پیپلز پارٹی مزید سرپرائز دیگی، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن میں پی پی کے امیدوار سینیٹر سعید غنی کی کامیابی پر حلقہ کی عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور اسے 2018ء کے الیکشن میں پی پی پی کیلئے اچھی نوید قرار دیا، وہ پی پی پی میڈیا سیل بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ نائب صدر سندھ راشد ربانی، سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند، سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت، پیپلز لائرز فورم سندھ کے جنرل سیکریٹری ارشد نقوی اور علی شاد بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں کراچی سے پیپلز پارٹی مزید سرپرائز دیگی، پی ایس 114 میں پُرامن پولنگ ہوئی، چنیسر گوٹھ کو ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے متنازعہ بنانے کی بھرپور کوشش کی، مگر کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس 114 کے لوگوں نے ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور ن لیگ کو رد کرکے یہ بتا دیا کہ دھاندلی اور دھرنا سیاست نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس 114 میں تمام پارٹی جیالوں، عہدیداروں، کارکنوں، ہمدردوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سرمایہ دار امیدواروں کو مسترد کرکے ایک مزدور کے بیٹے اور پی پی پی کے کارکن کو کامیاب کرایا۔
خبر کا کوڈ : 652311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش