0
Monday 10 Jul 2017 20:42

کراچی، نیشنل ہائی وے پر بم دھماکہ، چند لمحے پہلے غیر ملکی انجینئرز کا وفد گزرا تھا

کراچی، نیشنل ہائی وے پر بم دھماکہ، چند لمحے پہلے غیر ملکی انجینئرز کا وفد گزرا تھا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیشنل ہائی وے پر بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے سے چند لمحے پہلے غیر ملکی انجینئرز کا وفد گزرا تھا، جائے واردات سے قوم پرست تنظیم کا پمفلٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاﺅن، بگٹی گوٹھ کے قریب نیشنل ہائی وے کے گرین بیلٹ پر زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا تھا۔ ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے مطابق بم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جائے واردات کے قریب سے قوم پرست جماعت کا پمفلٹ بھی برآمد ہوا ہے، دھماکے سے کچھ دیر قبل ہی غیر ملکی انجینئرز کا وفد یہاں سے گزرا تھا، جبکہ اس نوعیت کے دھماکے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دیسی ساختہ تھا، جس میں 500 گرام دھماکہ خیز مواد کے علاوہ نٹ بولٹ بھی استعمال کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 652323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش