0
Tuesday 11 Jul 2017 08:29

خیبر پختونخوا، بدعنوان بلدیاتی ناظمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا، بدعنوان بلدیاتی ناظمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مالی بدعنوانی میں ملوث بلدیاتی ناظمین کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی فنڈ 2016ء-17 میں بے قاعدگیوں اور مالی بدعنوانی میں ملوث بعض ویلج کونسل ناظمین اور سیکرٹریز کیخلاف قواعد و ضوابط کے مطابق تادیبی کارروائی کی جائیگی۔ اس بات کا فیصلہ خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر عنایت اللہ خان کی سربراہی میں منعقدہ لوکل گورنمنٹ کمیشن اجلاس میں کیا گیا، جس میں کمیشن کے ممبران رکن صوبائی اسمبلی محمود خان بھٹنی، سردار ادریس اور شمائلہ تبسم کے علاوہ سیکرٹری قانون، سیکرٹری بلدیات اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ جن ویلج کونسلوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ان میں ضلع ایبٹ آباد میں ویلج کونسل بیرن گلی، ضلع کوہاٹ میں نیبر ہوڈ، کونسل چکر کوٹ لاچی شکردرہ، زریات آباد لاچی شکردرہ کے علاوہ ناظم اور سیکرٹری ویلج کونسل نورخیل اپر دیر شامل ہیں، عنایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ قومی تعمیر کے کاموں کے لئے مختص شدہ رقوم کسی کو ہڑپ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 652418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش