0
Tuesday 11 Jul 2017 09:11

حکومت نے پاکستان پر قرضوں کے مزید بوجھ ڈال دیا، معیشت متاثر ہونے کا خدشہ

حکومت نے پاکستان پر قرضوں کے مزید بوجھ ڈال دیا، معیشت متاثر ہونے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ معیشت میں استحکام کی دعویدار حکومت نے ملک کو بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے لا پھینکا، معیشت کی بہتری محض خواب ہی دکھائی دینے لگی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ حکومت کا غیر ملکی قرضوں پر انحصار بڑھنے لگا ہے جس کے باعث معیشت بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے جون میں 70 کروڑ ڈالرز کا مزید قرضہ لے لیا ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 60 کروڑ ڈالرز ادھار لیے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے فرانس سے بھی 10 کروڑ ڈالرز کا قرضہ لیا ہے، 40 کروڑ ڈالرز قرضہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے نام پر جبکہ 30 کروڑ ڈالرز قرضہ مختلف سرکاری اداروں میں اصلاحات کے نام پر لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارے کو کم رکھنے کیلئے غیر ملکی قرضہ لیا جا رہا ہے، گزشتہ مالی سال کیلئے بجٹ خسارے کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا تھا جو بڑھ کر پانچ فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 652419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش