QR CodeQR Code

کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ کئی دہائیوں سے حل نہیں ہو سکا، راجہ ظفرالحق

11 Jul 2017 12:20

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قائد ایوان سینٹ کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیری نوجوانوں میں جو تحریک آزادی کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے اس نے اقوام عالم کی توجہ حاصل کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کامیاب ہو گی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی تسلط کو شکست ہو گی۔ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ کئی دہائیوں سے حل نہیں ہو سکا جبکہ انگریزوں کے قبضے میں رہنے والے کئی ممالک نے آزادی حاصل کر لی۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیری نوجوانوں میں جو تحریک آزادی کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے اس نے اقوام عالم کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ محمد ظفرالحق نے ادارہ برائے سٹریٹجک سٹڈیز کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، رکن قومی اسمبلی میر محمد علی، چیئرمین ادارہ برائے سٹریٹجک سٹڈیز خالد محمود، احمر بلال صوفی، سینئر حریت رہنما الطاف حسین وانی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 652517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/652517/کشمیر-اور-فلسطین-کا-مسئلہ-کئی-دہائیوں-سے-حل-نہیں-ہو-سکا-راجہ-ظفرالحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org