QR CodeQR Code

سعودیوں نے ایک اور پاکستانی کا سر کاٹ دیا

11 Jul 2017 14:06

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں ایک دن میں دی جانے والی سب سے زیادہ سزائیں ہیں اور رواں برس سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 44 ہو گئی ہے کہ جن کے سر سعودی جلادوں نے قلم کر دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں اسمگلنگ کیس کو لیکر سعودی حکومت نے ایک اور پاکستانی نوجوان کا سر قلم کردیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی جبکہ 5 دیگر افراد کے سر قتل کے جرم میں کاٹے گئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں ایک دن میں دی جانے والی سب سے زیادہ سزائیں ہیں اور رواں برس سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 44 ہو گئی ہے کہ جن کے سر سعودی جلادوں نے قلم کر دیئے ہیں۔ سعودی عرب میں مختلف جرائم میں گزشتہ برس مجموعی طور پر 153 افراد کے سر کاٹے گئے تھے، جس پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی طرز عمل کو ظالمانہ قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 652560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/652560/سعودیوں-نے-ایک-اور-پاکستانی-کا-سر-کاٹ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org