QR CodeQR Code

آئی ایس او نسل نوء تربیت کیلئے فعال کردار ادا کر رہی ہے، قاسم شمسی

11 Jul 2017 17:24

آئی ایس او کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ورکشاپس کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے، جس سے سیکڑوں طلباء مستفید ہو رہے ہیں، ملتان ڈویژن میں اب تک 10 مقامات پر ورکشاپس کا انعقاد ہوا جس میں 500 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ تلمبہ یونٹ میں 90 طلباء شریک تھے۔ ملتان ڈویژن میں علامہ غضنفر حیدری، علامہ اقتدار حسین، آغا نقی نقوی، مرکزی نمائندہ شکیل نقوی اور علی عباس نے عقائد، احکام عملی، اخلاق، کیرئیر گائیڈنس اور ترغیب تعلیم کے عنوانات پر طلباء سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام پنجاب اور خیبرپختونخواء میں تعلیمی، تربیتی اور فکری ورکشاپس بعنوان "ناصران امام مہدی عج" کا انعقاد جاری ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت قاسم شمسی نے "اسلام ٹائمز" سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ورکشاپس کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے، جس سے سیکڑوں طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔ قاسم شمسی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان ڈویژن میں اب تک 10 مقامات پر ورکشاپس کا انعقاد ہوا جس میں 500 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ تلمبہ یونٹ میں 90 طلباء شریک تھے۔ ملتان ڈویژن میں علامہ غضنفر حیدری، علامہ اقتدار حسین، آغا نقی نقوی، مرکزی نمائندہ شکیل نقوی اور علی عباس نے عقائد، احکام عملی، اخلاق، کیرئیر گائیڈنس اور ترغیب تعلیم کے عنوانات پر طلباء سے خطاب کیا۔ ملتان ڈویژن میں محب یونٹس کا قیام بھی جاری ہے۔ قاسم شمسی نے بتایا کہ فیصل آباد میں بھی تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے جس میں مرکزی نمائندہ نثار کاظمی، زوہیر قمبری، علامہ اصغر کاظمی اور آغا توقیر نے 12 مقامات پر ورکشاپس میں تربیتی و تعلیمی موضوعات پر گفتگو کی۔ فیصل آباد ڈویژن کے یونٹس میں بھی سیکڑوں طلباء نے شرکت کی، نئے یونٹس کا قیام کا سلسلہ بھی جاری ہے، آئندہ چند روز میں ورکشاپس دیگر مقامات پر بھی منعقد ہونگی۔

پنجاب کی طرح صوبہ خیبر پختونخواء میں بھی ورکشاپس کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے، پشاور ڈویژن کے کئی مقامات پر فکری و تعلیمی موضوعات پر علماء کرام اور سینئر رہنماؤں جن میں اصغر علی، ضمیر جعفری اور توحید رضا کے دروس کا انعقاد جاری ہے۔ ورکشاپس میں 500 سے زائد طلبا نے شرکت کی۔ لاہور میں بھی آغاز نیاز کھرل نے اسلام پورہ میں تربیتی موضوع درجنوں برادران سے خطاب کیا۔ قاسم شمسی نے بتایا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک 30 مقامات پر ورکشاپس کا انعقاد ہوا جس میں 1500 طلباء نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے ڈی جی خان، لاہور جبکہ 13 جولائی سے ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں بھی ورکشاپس کا انعقاد ہوگا جبکہ گلگت اور سندھ میں ورکشاپس کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ ورکشاپس کے مسئول قاسم شمسی نے بتایا کہ ورکشاپس میں علماء اور آئی ایس او پاکستان کے سینئرز کیساتھ ساتھ مرکزی اور ڈویژنل مسئولین امامیہ طلبہ کو شہر بہ شہر اور قریہ بہ قریہ جا کر تعلیمی، قومی، تنظیمی اور دینی موضوعات پر لیکچرز اور پریزینٹیشنز دے رہے ہیں۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت سید قاسم شمسی کے مطابق ورکشاپس کی اس سالانہ مہم کا مقصد نئے طلبہ کو آئی ایس او پاکستان میں شمولیت کی دعوت دینے اور موجودہ انفراسڑکچرز کو مستحکم کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 652598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/652598/آئی-ایس-او-نسل-نوء-تربیت-کیلئے-فعال-کردار-ادا-کر-رہی-ہے-قاسم-شمسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org