0
Tuesday 11 Jul 2017 19:02

ایم کیو ایم پاکستان نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونیکا مطالبہ کر دیا

ایم کیو ایم پاکستان نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونیکا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب وزیراعظم نواز شریف کو اخلاقی بنیادوں پر عہدے پر براجمان نہیں رہنا چاہیے اور ایم کیو ایم اب وزیراعظم کو مشورہ نہیں، بلکہ یہ مطالبہ کرتی ہے کہ انہیں اخلاقی بنیادوں پر عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کو اخلاقی بنیادوں پر مستعفی ہو جانا چاہیے، موجودہ صورتحال میں دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو سیاسی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور ایم کیو ایم پاکستان سمیت تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے بھی نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے، البتہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو چیلنج کریں گے اور وزیراعظم مستعفی نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 652617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش