QR CodeQR Code

پاکستان کی درخواست پر چین اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں داخل کر سکتا ہے، گلوبل ٹائمز

11 Jul 2017 21:30

اخبار کے مطابق بھارت نے چین پر حملے کیلئے بھوٹان کا راستہ استعمال کرنے کی کوشش کی، اسی بھارتی منطق کے مطابق اگر پاکستانی حکومت درخواست کرے تو ایک تیسرے ملک (چین) کی فوج مقبوضہ کشمیر میں گھس سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے سرکاری اخبار چین کے مطابق ہمسایہ ملک چین نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح بھارتی فوج بھوٹان کی مدد کے نام پر چینی علاقے میں داخل ہوئی، ایسے ہی پاکستان کی درخواست پر چین اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں داخل کر سکتا ہے۔ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج بھوٹان کی مدد کا بہانہ بناتے ہوئے چین کے علاقہ ڈوکلام میں داخل ہوئی اور وہاں سڑک کی تعمیر رکوا دی، لیکن حقیقت میں بھارت نے چین پر حملے کیلئے بھوٹان کا راستہ استعمال کرنے کی کوشش کی، اسی بھارتی منطق کے مطابق اگر پاکستانی حکومت درخواست کرے تو ایک تیسرے ملک (چین) کی فوج مقبوضہ کشمیر میں گھس سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 652645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/652645/پاکستان-کی-درخواست-پر-چین-اپنی-فوج-مقبوضہ-کشمیر-میں-داخل-کر-سکتا-ہے-گلوبل-ٹائمز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org