0
Tuesday 11 Jul 2017 16:08

امریکی وزیر جنگ ہذیان گوئی کر رہے ہیں، جنرل حسین دھقان

امریکی وزیر جنگ ہذیان گوئی کر رہے ہیں، جنرل حسین دھقان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے امریکی وزیر جنگ کے مداخلت پسندانہ بیان کو ان کی ہذیان گوئی قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع کا بیان انتہائی شرمناک اور عالمی ضابطوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ بخار ان کے دماغ پر چڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ہذیان گوئی کر رہے ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے کہا کہ امریکی وزیر جنگ اور حکمراں ٹولے کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ ایرانی عوام کے لِے راستے کا تعین کرنے کے بجائے اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی مسائل کے نتیجے میں امریکہ کی موجودہ حکومت اور امریکہ کے سیاسی نظام کا شیرازہ عنقریب بکھرنے والا ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ سامراجی ذہنیت اور جھوٹی طاقت کے نشے میں جیمس میٹس کی عقل زائل ہوگئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی کہا تھا کہ امریکہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لئے واشنگٹن کی مدد کرنے والے اندرونی عناصر کی بھرپور حمایت کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 652660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش