0
Wednesday 12 Jul 2017 09:18

کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالا جائے، ماروی میمن

کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالا جائے، ماروی میمن
اسلام ٹائمز۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی ہدایات پر پونچھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایل او سی پر شہداء کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ شہداء کے لواحقین کو حکومت پاکستان کی جانب سے امداد کی یقین دہانی کرائی۔ ماروی میمن نے آئی ڈی پی کیمپ کا دورہ بھی کیا جہاں بھارتی شیلنگ کے باعث بے گھر ہونے والے افراد سے ملاقات کی۔ ماروی میمن کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالا جائے اور خطہ میں پائیدار امن کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کو حل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 652712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش