0
Wednesday 12 Jul 2017 10:22

جماعت الدعوۃ کا لاہور اور اسلام آباد میں شہدائے کشمیر کانفرنسز کروانے کا اعلان

جماعت الدعوۃ کا لاہور اور اسلام آباد میں شہدائے کشمیر کانفرنسز کروانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا، کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے انتہائی ناگزیر ہے، اس کے بغیر پاکستان ہمیشہ خطرات سے دو چار رہا ہے، ہم مظلوم کشمیری مسلمانوں کیساتھ ہیں اور انہیں آزادی ملنے تک ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ غاصب بھارت کو جلد مقبوضہ کشمیر سے اپنی 8 لاکھ فوج نکالنا پڑے گی، 16 جولائی کو اسلام آباد اور 19 جولائی کو لاہور میں شہدائے کشمیر کانفرنسیں ہوں گی، کانفرنسوں میں قومی مذہبی، سیاسی و کشمیری قیادت شریک ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ دنیا یہ بات اچھی طرح سمجھ چکی ہے کہ کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اسلئے اب انڈیا کو چاہئے کہ اٹوٹ انگ کی رٹ چھوڑ کر کشمیر سے اپنی 8 لاکھ فوج نکال لے اور کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے 20 کروڑ عوام ایک ہی موقف پر متحد ہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، اسی خاطر کشمیری پاکستان کی سب سے پہلی دفاعی لائن کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور آج بھی سری نگر میں لاکھوں بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے ہیں اور پاکستان کا پرچم لہرایا جاتاہے۔ حافظ عبدالرحمان مکی کا کہنا تھا کہ بے پناہ قربانیاں پیش کرنے کے بعد بھی ان کے عزم و حوصلہ میں کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے نائن الیون کے بعد اس خطہ میں امریکہ کی موجودگی سے بہت فائدے اٹھائے ہیں، وہ افغانستان میں بیٹھ کر ٹریننگ سنٹروں میں تربیت دیکر دہشتگردوں کو پاکستان میں داخل کرتا رہا، بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں کھڑی کی گئیں، کراچی، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بدترین تخریب کاری و دہشتگردی کی گئی، اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاؤں پر غیر قانونی ڈیم بنا کر پاکستان کیخلاف واٹر بم کو استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں، پاکستان کیخلاف اس کی سازشیں ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 652736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش