0
Wednesday 12 Jul 2017 11:06

امریکی بحری جہاز کی گوادر بندگاہ آمد، جی ڈی اے کیجانب سے بکرے کا صدقہ

امریکی بحری جہاز کی گوادر بندگاہ آمد، جی ڈی اے کیجانب سے بکرے کا صدقہ
اسلام ٹائمز۔ لانگ بیچ امریکہ سے ایک Zhen Hua 28 نامی بحری جہاز تین QUEYSIDE کنٹینر کرینیں لیکر گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا۔ اس حوالے سے گوادر پورٹ پر ایک خوش آمدیدی تقریب منعقد کی گئی۔ منعقدہ تقریب میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منیر احمد جان، گوادر پورٹ فری زون کے منیجر مسٹر پیٹر و دیگر گوادر پورٹ اتھارٹی و چائنہ اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے افسران نے بحری جہاز کے کپتان و دیگر آفیشلز کو خوش آمدید کہا۔ ڈی جی گوادر پورٹ اتھارٹی منیر احمد جان نے کپتان و آفیشلز کو گوادر پورٹ اتھارٹی کا یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر بکرا بھی ذبح کیا گیا اور گوادر پورٹ اور مملکت پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کرینوں کو اتارنے کیلئے پاکستان کے مشہور کمپنی کار ساز کے خدمات لی گئی۔ وہ آئندہ چند دنوں میں ان کرینوں کو اتار کر گوادر پورٹ پر نصب کرینگے۔ واضح رہے کہ گوادر پورٹ پر نصب شدہ کرینیں استعمال نہ ہونے کے سبب زنگ آلود ہوکر ناکارہ ہوچکی ہیں۔ ان کی جگہ جدید اور نئی کنٹینر کرینیں نصب کی جا رہی ہیں، جبکہ دو مزید کرینیں اگست تک گوادر پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔ جس کے بعد گوادر پورٹ پر کنٹینر کرینوں کی تعداد پانچ ہو جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 652760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش