0
Wednesday 12 Jul 2017 01:10

بھارت ہٹ دھرمی سے باز رہے، اپنی علاقائی سلامتی کیلئے ہر آپشن استعمال کرسکتے ہیں، چین

بھارت ہٹ دھرمی سے باز رہے، اپنی علاقائی سلامتی کیلئے ہر آپشن استعمال کرسکتے ہیں، چین
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی چینی سرحدی علاقے سکم پر فوجی کارروائی سوچی سمجھی سازش ہے، بارہا افوج کی واپسی کے مطالبہ کے باوجود ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، چین اپنی علاقائی سلامتی کے لئے ہر آپشن استعمال کرنے میں حق بجانب ہوگا، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اگر سرحدی علاقہ اور خطے میں امن کی خواہش رکھتا ہے تو اسے بغیر کسی شرط کے سکم اور دوکھلم سیکٹر سے اپنی افواج کا انخلا کرنا ہوگا۔ کسی بھی نتیجہ خیز مذاکرات کی شروعات سے پہلے فوج کا انخلا لازم ہے۔ چین اپنے علاقہ میں ہر قسم کی تعمیر کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہے۔ مبصرین کے مطابق مودی کا چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر موقف آبیل مجھے مار کے مترادف ہے، بھارت کی ڈونگ لانگ میں زیادہ دلچسپی اس کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر ہے، چین بھوٹان کے نام پر بھارتی مداخلت پر بھارت کے خلاف ہر قسم کا فیصلہ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، بھارت میں موجودہ چینی باشندوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی میں چینی سفارتخانے نے اپنی ویب سائٹ پر سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ بھارت میں موجود چینی عوام اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں ۔ سیر و سیاحت سے گریز کریں۔ اعلان میں چینی عوام کو تنبیہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں بھارتی مسلمانوں اور ہندوﺅں کے مابین فیس بک پر غیر شرعی و غیر اسلامی مواد نشر کرنے پر جس طرح کے ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ اسی طرح کا ردعمل بھارت میں موجود چینیوں کو بھی دیکھنا پڑ سکتا ہے۔ یہ الرٹ ایک ماہ کے لئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 652776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش